- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
بھارتی بچکانہ بہانے بازی نے میانداد کو برہم کر دیا
لاہور: بھارتی بچکانہ بہانے بازی نے جاوید میانداد کو برہم کر دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا رویہ کھیل کی اسپرٹ کے منافی اور قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کا الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے بھارت نے دسمبر میں یو اے ای میں شیڈول باہمی سیریز کے امکانات مسترد کردیے تھے، بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سیاستدان بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کی سیکیورٹی اور ملکی امن داؤ پر لگا ہو تو پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے، ہمارے لیے اپنے ملک کی سالمیت اور ہر بھارتی شہری کی زندگی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اس حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہاکہ انوراگ ٹھاکر کا رویہ کھیل کی اسپرٹ کے منافی اور قابل مذمت ہے،پاکستانی کرکٹرز بھی بھارت میں کھیلتے ہوئے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے تھے لیکن ہماری طرف سے ہمیشہ مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ان کی اہمیت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز سے بھی زیادہ ہوتی ہے، یو اے ای میں کئی ٹیمیں پاکستان کے ساتھ اچھے ماحول میں کھیل چکی ہیں، پی سی سی آئی کے سیکریٹری نے سیریز نہ کھیلنے کیلیے انتہائی بچکانہ جواز تراشا،اس انداز سے دونوں ممالک کے کرکٹ اور سیاسی تعلقات میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پڑوسی ملک کے اعلیٰ حکام اس معاملے میں مداخلت کرکے بہتری کا کوئی راستہ نکالنے کیلیے پیش رفت کرینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔