ایٹمی معاہدے سے پاک ایران گیس منصوبے کوفائدہ نہیں ہوگا،امریکا

خبر ایجنسیاں  منگل 4 اگست 2015
ایران پرعائدتجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئیں۔ فوٹو: فائل

ایران پرعائدتجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئیں۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ معاشی پابندیوں کے خاتمے تک ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔

پاکستانی مشیرخارجہ طارق فاطمی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ ایران پرعائدتجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔