بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کی کارروائی میں 2 شرپسند ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 4 اگست 2015
شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا جس میں خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈ ز بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا جس میں خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈ ز بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: ایف سی اورحساس اداروں نے نوشکی کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں شرپسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک کیے جانے والے شرپسند فورسز اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورہینڈ گرنیڈزبھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔