اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

ویب ڈیسک  بدھ 5 اگست 2015

لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ہیروز اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر پہنچے تو اسپیشل بچوں کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ایئرپورٹس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسپیشل بچوں کے والدین اور رشتہ داروں کو انتظامیہ نے اندر جانے سے روک دیا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ان لوگوں کو اندر جانے نھیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں حال ہی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے 77 رکنی دستے نے 9 کھیلوں میں حصہ لیا جس میں قومی ہیروز نے 14 طلائی تمغوں سمیت 34 تمغے حاصل کئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔