ڈیرہ غازی خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2015
مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے فوٹو: فائل

مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دونوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے فوٹو: فائل

ڈیرہ غازی خان: گجومتی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرارہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق افتخاراورحنیف نامی دوملزمان کو عدالت لایا جارہا تھا کہ انڈس ہائی وے پران کے ساتھیوں نے وین پرحملہ کردیا اوردونوں کو چھڑا کر فرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھرکی پولیس متحرک ہوگئی اوربستی گجومتہ کے قریب ملزمان کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں افتخار اورحنیف سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرارہوگئے، ہلاک ہونے والے تیسرے دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو 2011 میں اقلیتی برادری ک عبادت گاہ کی سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکار اور 2015 میں مقامی عدالت کے احاطے میں کانسٹیبل کو ہلاک کرنے میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔