طالبان مذاکرات دوبارہ شروع کریں لڑائی مسائل کا حل نہیں، سرتاج عزیز

این این آئی  منگل 11 اگست 2015
پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں، سرتاج عزیز ۔ فوٹو: فائل

پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں، سرتاج عزیز ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد / واشنگٹن: قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے افغانستان میں تشدد کی لہر میں کمی آئے گی۔

پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اگر طالبان نئے سربراہ کے انتخاب پر اختلافات ختم کر دیں تو پاکستان طالبان کو مذاکراتی عمل میں دوبارہ شامل ہونے پرراضی کرسکتا ہے۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کیونکہ لڑائی مسائل کا حل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔