کوئٹہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  منگل 11 اگست 2015
چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک فوٹو: فائل

چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک فوٹو: فائل

کوئٹہ: کلی شابو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کے ہلاک کیا گیا ہے۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے کلی شاہو میں ٹیوب ویل کے کمرے سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت ملک آصف کاسی، خان محمد، پلوشہ اور صالحہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔