کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی سے 60 ہزارلیٹرغیرقانونی ڈیزل برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2015
برآمد شدہ ڈیزل ایف سی نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے،ایف سی ترجمان:فوٹو فائل

برآمد شدہ ڈیزل ایف سی نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے،ایف سی ترجمان:فوٹو فائل

کوئٹہ: ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں 60 ہزارلیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مصدقہ اطلاعات پر ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 60 ہزار لیٹرغیر قانونی ڈیزل برآمد کرلیا گیا،ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈیزل ایف سی نے کسٹم کے حوالے کردیا ہے تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔