القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان

اے ایف پی  جمعـء 14 اگست 2015
القاعدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کے راستے پر چلتے ہوئے افغان طالبان کی حمایت کریں، ایمن الظواہری:فوٹو فائل

القاعدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کے راستے پر چلتے ہوئے افغان طالبان کی حمایت کریں، ایمن الظواہری:فوٹو فائل

دبئی: شدت پسندتنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی اور گروپ کی جانب سے افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جہادی ویب سائٹس پر ایک آن لائن آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ وہ القاعدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کے راستے پر چلتے ہوئے افغان طالبان کی حمایت کریں۔

واضح ر ہے کہ ملا اختر منصورکے امیرکے انتخاب پر طالبان میں اختلافات کی خبروں کی دوران ملا اختر منصور نے ایک آڈیو پیغام میں متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔