بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اگست 2015
شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے. فوٹو: اے پی پی /فائل

شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے. فوٹو: اے پی پی /فائل

بنوں: دریوگا خادم چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں نے دریوگا خادم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کے مزید ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔