سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں قید سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اگست 2015
سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں 150 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں 150 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں سزائے موت کے قیدی امجد کو پھانسی دے دی گئی۔

سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں قید سزائے موت کے مجرم کو آج علی الصباح پھانسی دے دی گئی۔ مجرم امجد نے 1998 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ اس موقع پرجیل کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، قانونی کارروائی کے بعد امجد کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں 150 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔