پاکستان روس سے 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدے گا

ویب ڈیسک  بدھ 19 اگست 2015
 پاکستان اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوبرا ہیلی کاپٹرز استعمال کر رہاتھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوبرا ہیلی کاپٹرز استعمال کر رہاتھا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور روس کے حکام کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخظ راولپنڈی میں ہوئے جس کے تحت پاکستان روس سے 4 ایم آئی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوبرا ہیلی کاپٹرز استعمال کررہاتھا لیکن اب مضبوط ترین انجن اور جدیدآلات سے لیس ایم آئی 35 کاپٹر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔