لاہور میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،2 اہلکاروں سمیت 4 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اگست 2015
ملزمان کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ والی کار، اسلحہ اور 7 لاکھ روپے برآمد کیے، ایس پی سی آئی اے

ملزمان کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ والی کار، اسلحہ اور 7 لاکھ روپے برآمد کیے، ایس پی سی آئی اے

لاہور:  سی آئی اے پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار سعید اور مختار شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے جعلی نمبر پلیٹ والی کار، اسلحہ اور 7 لاکھ روپے برآمد کیے۔ ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ابھی تک کالعدم تنظیموں سے تعلق سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔