حیدر آباد میں فائرنگ سے 2 افراد قتل

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اگست 2015
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔فوٹو: فائل

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔فوٹو: فائل

حیدر آباد: لطیف آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں 2 تاجر عرفان اور اعجاز گرمی کے باعث کے لئے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹائی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔