سیالکوٹ میں حساس اداروں کا مدرسے پرچھاپا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 اگست 2015
گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک مدرسے سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک مدرسے سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: حساس اداروں نے ڈسکہ میں واقع ایک مدرسے پر چھاپا مار کر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک مدرسے پر چھاپا مار کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے، حراست میں لئے گئے ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے اہلکاروں نے گزشتہ روز بھی اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے گرین ایریا میں واقع ایک مدرسے پر چھاپہ مارکر 3 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔