کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  اتوار 23 اگست 2015
گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں، ترجمان۔ فوٹو:فائل

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں، ترجمان۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے ناتھا خان گوٹھ ،اتحاد ٹاؤن، جہانگیرروڈ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان  کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔