کراچی آپریشن کے نئے مرحلے میں مالی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2015
آپریشن کے نئے مرحلے کامقصد دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسے کو روکنا ہے، غلام حیدر جمالی،
فوٹو: فائل

آپریشن کے نئے مرحلے کامقصد دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسے کو روکنا ہے، غلام حیدر جمالی، فوٹو: فائل

 کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے نئے مرحلے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اب مالی جرائم  میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے نئے مرحلے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی جب کہ نئے مرحلے میں مالی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے جب کہ آپریشن مجرموں کے خلاف ہورہا ہے اور جرائم پیشہ افراد جہاں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نئے مرحلے کامقصد دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسے کو روکنا ہے جب کہ ایف آئی اے اور دیگر ادارے بھی مالی جرائم  کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔