سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کا دائرہ کار لندن تک وسیع کردیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 26 اگست 2015
کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم لندن جاکر وہاں موجود فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند کرے گی،
فوٹو: فائل

کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم لندن جاکر وہاں موجود فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند کرے گی، فوٹو: فائل

کراچی: سانحہ بلدیاتی ٹاؤن کی تحقیقات کا دائرہ کار لندن سے وسیع کردیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقاتی تی لندن جاکر فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار لندن سے تک وسیع کردیا گیا ہے اور کیس کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم کو لندن جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی ٹیم لندن جاکر فیکٹری مالکان کے بیانات قلم بند کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی منیر شیخ، ڈی آئی جی سلطان خان سمیت 4 ارکان کو لندن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔