وائس کالنگ ایپ نے ٹرک تلے دبے شخص کی جان بچالی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اگست 2015
5 ہزار پونڈ وزنی ٹرک کے نیچے موجود زخمی شخص نے آواز کے ذریعے ایپ کو پولیس سے رابطے کی ہدایت کی، فوٹو:فائل

5 ہزار پونڈ وزنی ٹرک کے نیچے موجود زخمی شخص نے آواز کے ذریعے ایپ کو پولیس سے رابطے کی ہدایت کی، فوٹو:فائل

واشنگٹن: ایپل کی آواز پہنچاننے اور کال کرنے والی ایپ سری کے ذریعے ٹرک تلے پھنسے ہوئے ایک شخص کی جان بچائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹینیسی کے ایک 18 سالہ نوجوان اپنے ٹرک کی مرمت کررہے تھا کہ وہ سرک کر اس کے اوپر گرگیا اور وہ اس میں پھنس کر رہ گیا یہاں تک کہ وہ ہلنے سے بھی قاصر تھا، مرمت کے دوران 5 ہزار پونڈ وزنی ٹرک جیک ٹوٹنے کی وجہ سے اس پر گرگیا اور وہ ایک ایسی جگہ موجود تھے جہاں کوئی انہیں دیکھنے والا اور ان کی آواز سننے والا نہ تھا۔

نوجوان اپنے آئی فون کو کان کے پاس لانے سے بھی قاصر تھا لیکن انہوں نے آواز کے ذریعے ہدایت دینے والی ایپ سے کہا کہ وہ 911 کال ملائے جو امریکا میں ہنگامی حالت میں مدد فراہم کرنے والی فون سروس ہے یہ کال جب ردرفورڈ کاؤنٹی کی کرسچینا لی کو ملی تو پہلے وہ اسے نوجوان کی غلطی سمجھیں  لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں کراہنے کی آواز سنائی دی اور انہوں نے ہیلو کہہ کر نوجوان سے اپنے مقام کے بارے میں پوچھا جس کے بعد امدادی عملہ فوری طور پر نوجوان کے پاس پہنچا اور 40 منٹ تک ٹرک کے نیچے پھنسے اس نوجوان کو باہر نکال لیا۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں اور ایک گردہ بھی شدید متاثر ہوا تھا اور جسم پر چوٹیں بھی آئی تھیں تاہم اسے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔