کراچی سے سوئی سدرن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اگست 2015
شعیب وارثی کو ان کے دفتر کے باہر سے حراست میں لیا گیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ذرائع، فوٹو:ایکسپریس نیوز

شعیب وارثی کو ان کے دفتر کے باہر سے حراست میں لیا گیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، ذرائع، فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوک سینٹر کےقریب کارروائی کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوک سینٹر کے قریب کارروائی کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب وارثی کو سوک سینٹر میں ان کے دفتر کے باہر سے سادہ لباس میں ملبوث اہلکاروں نے حراست میں لیا اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب وارثی کی گرفتاری ڈاکٹر عاصم کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہونے والی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ حساس اداروں نے سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔