اپنے لوگوں اور بچوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اگست 2015

وادی شوال: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور بچوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اور بچوں کومارنے والوں کی جس نے بھی مدد کی انہیں بے نقاب کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 ہزار فٹ بلند چوٹی سے وادی شوال کا جائزہ لیا اورفوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے وادی شوال میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر فوجی دستوں کو سراہا اور کہا کہ وادی شوال میں موجود فوجی دستوں کا مورال بلند ہے۔

سربراہ پاک فوج نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کا ان کے خفیہ ٹھکانوں سمیت صفایا کرتے ہوئے ان کے سہولت کاروں سے رابطہ بھی ختم کیا جائے، آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشتگردوں کو ہر سمت سے گھیر لیا گیا ہے اوراب تک وادی شوال میں 203 دہشت گردوں کو مارا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔