آکسفورڈ لغت میں دلچسپ و عجیب ایک ہزار الفاظ کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے لیے بھی ڈکشنری میں لفظ شامل کرلیا گیا،
فوٹو فائل

بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے لیے بھی ڈکشنری میں لفظ شامل کرلیا گیا، فوٹو فائل

لندن: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبان کی وسعت بھی بڑھتی رہتی ہے اور دلچسپ الفاظ لغت کا حصہ بن جاتے ہیں اور اب آکسفورڈ نے بس کی سیٹ پر ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر الفاظ کو بھی اپنی لغت کا حصہ بنا لیا ہے۔

حال ہی میں آکسفورڈ کی لغت میں ایک ہزار سے زائد الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے زبان کی وسعت میں اضافہ ہوگا اوراس اضافے میں سب سے زیادہ اضافہ لفظ ’’مینزسپریڈنگ‘‘ کا ہوا جس کے معنی ہیں بس کی سیٹ پر کوئی شخص اس طرح ٹانگیں پھیلا کر بیٹھے کہ وہ ساتھ والی سیٹ کے کچھ حصے پر بھی قبضہ جما لے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل اس طرح بیٹھنے کے لیے کوئی لفظ ڈکشنری میں موجود نہیں تھا جب کہ اس کے علاوہ پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے جدید دور کے مطابق ایک بالکل نیا لفظ ’’کیٹ کیفے‘‘ کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی وہ جگہ جہاں لوگ بلیوں کے ساتھ مل سکتے ہوں یا پھر اپنی پالتوبلیوں کو لا سکتے ہوں۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو کئی ممالک میں قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان کے جنس کی شناخت سے متعلق کسی لفظ کی تلاش تھی تو اس کے لیے لفظ  ’’ایم ایکس‘‘ کو شامل کیا گیا ہے جسے وہ لوگ اپنے سر نیم سے پہلے استعمال کریں گے جو اپنی جنس کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ ان الفاظ کے علاوہ اور بھی جدید ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔