کراچی میں پولیس موبائل پر کریکر حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اگست 2015
زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، فوٹو : فائل

زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، فوٹو : فائل

 کراچی: بنارس چوک کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس چوک کے قریب پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ موٹر سائکل پر سوار نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر کریکر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او پیرآباد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس موبائل پر کریکر حملے کے بعد علاقے میں پولیس کے بھاری نفری تعیانت کردی گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔