داعش کالعدم قرار،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

آن لائن  جمعـء 28 اگست 2015
داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی:فوٹو: فائل

داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی:فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے داعش کوکالعدم قراردیدیاوزارت داخلہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی اوراس سلسلے میں تمام اداروں کوبھی اگاہ کردیاگیا،داعش اوراس کے مختلف ناموں سے بنائی گئی تنظیم پرپابندی ہوگی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ داعش کوپاکستان میں کسی بھی نام سے کام نہیں کرنے دیں گے۔

داعش پرپابندی کی درخواست اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن اس کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کومختلف معلومات دی تھیں جن کی بنیادپرپابندی عائدکی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔