کراچی سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
ملزم فریدالدین پر ٹرانسفر پوسٹنگ اور بھتہ خوری کے الزامات بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

ملزم فریدالدین پر ٹرانسفر پوسٹنگ اور بھتہ خوری کے الزامات بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے نارتھ ناظم آباد سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر رضویہ کے علاقے میں واقعہ کھجی گراؤنڈ سے ملحق قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے نارتھ ناظم آباد سے گرفتارعباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس فریدالدین کی نشاندہی پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے رضویہ کے علاقے میں واقع کجھی گراؤنڈ سے ملحق قدیمی قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں پستول، کلاشنکوف، مارٹر گولے اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس فریدالدین کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں تھا۔ فریدالدین کی ڈگری بھی جعلی ہے اور اس پر ٹرانسفر پوسٹنگ اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔