ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015
انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبرتک جمع کرا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

انتخابات 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبرتک جمع کرا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جو 30 نومبر کو ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی 24 سے 27 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہوگا جب کہ حتمی فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

اسلام آباد کی 79 یونین کونسلوں میں وارڈز بنائے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کے 13 ممبران پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی جس میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل کونسلر، دو خواتین، ایک نشست نوجوان، ایک سٹیزن ورکر اور ایک غیرمسلم پر مشتمل امیدوار کے لئے ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔