ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اگست 2015

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ پر حملہ ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q426.jpg

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں داؤد پوتہ روڈ پر  58 كروڑ 13 لاكھ 40 ہزار روپے كی لاگت سے تعمیر كردہ نصرت بھٹو انڈر پاس كا افتتاح  کیا جب کہ اس موقع پر كمانڈر كراچی، نیوی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ماضی میں  بننے والے پروجیكٹ تاخیر كے باعث عوام كے لئے مصیبت كا باعث بن جاتے تھے اور ان كی لاگت میں  بھی كئی گنا اضافہ ہوجاتا تھا تاہم اب بننے والے پروجیكٹ كومكمل فنڈنگ كی جارہی ہے اور اسے مقررہ مدت میں  پورا كیا جارہا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q522.jpg

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حكومت كو كراچی میں 4 معاملات ٹارگٹ كلنگ، اغواء برائے تاوان، دہشت گردی اور بھتہ خوری كے خاتمہ كا ٹاسک دیا گیا تھا اور آج 2 سال كے اندر ان جرائم كا بڑے پیمانے پر خاتمہ كردیا گیا ہے اور ان كے خاتمہ كے لئے پولیس اور رینجرز كی میری سربراہی میں ایک ایپكس كمیٹی بھی تشكیل دی گئی ہے اور اس كمیٹی كے ساتھ ساتھ ہمارے انٹیلی جنس اداروں اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے بھی اس بات كو تسلیم كیا ہے كہ ان دہشتگردوں كی فنڈنگ بیرون ملک سے كی جارہی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q620.jpg

سید قائم علی شاہ نے كہا كہ دہشتگردی صرف كراچی میں ہی نہیں بلكہ پورے ملک میں ہورہی ہے اور سب سے زیادہ دہشتگردی تو صوبہ خیبر پختونخواہ میں  ہوئی ہے اور یہی وجہ تھی كہ جب این ایف سی ایوارڈ ہوا تو تمام صوبوں نے خیبر پختونخواہ كو ایک فیصد زیادہ شئیر دینے پر رضامندہ كا اظہار كیا تھا۔ انہوں نے كہا كہ ایف آئی اے اور نیب كے سندھ حكومت میں مداخلت پر میں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات كی ہے اور انہوں  نے یقین دہانی كرائی ہے كہ ایف آئی اے اور نیب كے حوالے سے وہ ہمارے تحفظات كو جلد ختم كردیں گے اور آئندہ چند روز میں ایف آئی اے اور دیگر وفاقی ادارے واپس چلے جائیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q717.jpg

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاكٹر عاصم كی گرفتاری كا میرے علم میں  لائے بغیر كارروائی كی گئی، جس پر میں  نے كور كمانڈر كراچی اور ڈی جی رینجرز سے رابطہ كیا اور انہوں نے مجھے بتائے بغیر ان كو گرفتار كركے عدالت میں پیش كیا، جس پر ڈی جی رینجرز كو آج طلب كیا  تو انہوں نے كچھ شواہد دئیے لیكن یہ ایسے شواہد نہیں كہ ان كو اس پر گرفتار كیا جائے۔ انہوں نے كہا كہ ڈاكٹر عاصم ہائیر ایجوكیشن كمیشن كے چیئرمین ہیں  اور ان كا رتبہ وزیر كے برابر ہے  وہ جلد ہی باعزت طور پر واپس آجائیں  گے۔ ایک سوال كے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ ایف آئی اے بھی آئندہ ایک سے دو روز میں  یہاں  سے چلی جائے گی اور دیگر وفاقی اداروں  كی بھی صوبائی معاملات میں  مداخلت كا سلسلہ بند ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔