ملائشیا کی پاپ گلوکارہ سٹریسی انعم نے اسلام قبول کرلیا

آئی این پی  ہفتہ 29 اگست 2015
سٹریسی کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

سٹریسی کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

کوالالمپور: ملائشیا کی پاپ اسٹار سٹریسی انعم نے اسلام قبول کر لیا۔ فنٹاسیا سیزن سکس کی فاتح عبایا پہنے ہوئے پریس کانفرنس کے لیے آئیں اور بتایا کہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب ان کی پہلی ترجیح اسلامی طرز زندگی سیکھنے پر ہو گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انھوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے تو انھوں نے تردید کرتے ہوئے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہیں، انھیں اسلام سے محبت ہو گئی ہے اور انھوں نے بہت سوچ سمجھ کر اسلام قبول کیا ہے۔ واضح رہے سٹریسی کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ مسلمان ہو گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔