حصص مارکیٹ میں آئل سیکٹرمیں خریداری کے باعث 486 پوائنٹس ریکور

بزنس رپورٹر  ہفتہ 29 اگست 2015
کاروباری سرگرمیاں393 کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں265 کے بھائو میں اضافہ، 112 کے دام میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فوٹو: فائل

کاروباری سرگرمیاں393 کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں265 کے بھائو میں اضافہ، 112 کے دام میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: خام تیل کی عالمی قیمت میں10 فیصد اضافے کے نتیجے میں آئل اسٹاک سمیت انڈیکس کے دیگر آئٹموں میں وسیع پیمانے پر خریداری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوایک بارپھر تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی۔

جس سے حصص کی مالیت میں مزید1 کھرب 8 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز نے1 کروڑ 1 لاکھ 82 ہزار42 ڈالر کا انخلا کیا ،اس دوران مقامی کمپنیوں نے48 لاکھ3 ہزار53 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں 2 لاکھ53 ہزار343 ڈالر، میوچل فنڈز 82 لاکھ28 ہزار 693 ڈالر اور این بی ایف سیز نے10 لاکھ73 ہزار746 ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس486.18 پوائنٹس بڑھ کر34447.47 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 383.30 پوائنٹس اضافے سے 20975.69 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 897.68 پوائنٹس بڑھ کر57650.64 ہوگیا، کاروباری حجم 26.60فیصد زائد رہا ،28 کروڑ26 لاکھ51 ہزار 150 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیاں393 کمپنیوں تک محدود رہیں جن میں265 کے بھائو میں اضافہ، 112 کے دام میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔