شیخوپورہ میں بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق،متعدد زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ میں طبی امداد دی جاری ہے۔ فوٹو:فائل

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ میں طبی امداد دی جاری ہے۔ فوٹو:فائل

شیخو پورہ: منڈیالی کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

لاہور سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس شیخوپورہ کے علاقے منڈیالی کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں تاہم ابتدائی شواہد کی روشنی میں واقعہ ڈرائیور کی غفلت کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔