شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 14دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکاہے،فوٹو فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکاہے،فوٹو فائل

راولپنڈی: شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے جب کہ شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔