کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
بھینس کالونی میں مویشیوں کے باڑے کے معاملے پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، ایس ایس پی ملیر فوٹو: فائل

بھینس کالونی میں مویشیوں کے باڑے کے معاملے پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، ایس ایس پی ملیر فوٹو: فائل

 کراچی: بھینس کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی  ملیر کے مطابق بھینس کالونی میں مویشیوں کے باڑے کے معاملے پر 2 گروپوں کے تنازع نے شدت اختیار کرلی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں  3 زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

فائرنگ کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔