شان کا بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ کی حمایت پر اداکارہ ماورا پر پابندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
 بالی ووڈ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے،ماورا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے،ماورا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے نامور اداکار شان نے بھارتی فلم فینٹم کی حمایت کرنے پر اداکارہ ماورا حسین پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر شان نے اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے بھارت کی متنازع فلم فینٹم کی حمایت پر ان پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں پاکستان مخالف فلم کی حمایت کرنے والی اداکارہ پر پابندی نہیں لگا دینی چاہیئے۔

اداکارہ ماورا ہوحسین نے اپنے ٹویٹر پیغام  میں بھارتی فلم فینٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گرد کسی ملک کا نہیں بلکہ صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔

ماورا حسین نے کہا کہ  فلم فینٹم ایک واقعے سے متعلق ہے جس میں انسانیت متاثر ہوتی ہے جب کہ اس فلم سے پاکستان یا بھارت متاثر نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنا پسند کروں گی پھر اس کے اچھا یا برا ہونے سے متعلق فیصلہ کروں گی اور یہی ہر کسی کو کرنا چاہیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔