افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹریفک حادثہ، 38 لڑکیاں ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اگست 2015
ٹرک میں سوار تمام لڑکیاں سالانہ ڈانس کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، حکام، فوٹو:فائل

ٹرک میں سوار تمام لڑکیاں سالانہ ڈانس کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، حکام، فوٹو:فائل

لوبامبا: افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں 38 لڑکیاں ہلاک جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 نوجوان لڑکیاں ہلاک ہوگئیں جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تمام لڑکیاں ملک میں ہونے والے سالانہ ڈانس کے مقابلے میں شرکت کے لیے جارہی تھیں کہ ٹرک کو حادثہ پیش آگیا۔ سوازی لینڈ میں یہ ڈانس فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں  تقریباً 40 ہزار نوجوان لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اوراس دوران بادشاہ اپنی بیوی کا انتخاب کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔