سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی کے خلاف ملازمہ پرتشدد کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک  اتوار 30 اگست 2015
تنخواہ مانگنے پرمجھے 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملازمہ  فوٹو؛فائل

تنخواہ مانگنے پرمجھے 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ملازمہ فوٹو؛فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کے خلاف ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرونود کامبلی اوران کی اہلیہ آندریا کے خلاف ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ملازمہ سونی سرسال نے پولیس کے سامنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ نے انہیں تنخواہ مانگنے پر 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔