آرمی چیف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیرکی ملاقات، مختلف امورپرتبادلہ خیال

ویب ڈیسک  اتوار 30 اگست 2015
دونوں شخصیات نے خطے اورافغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

دونوں شخصیات نے خطے اورافغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے خطے اور خاص طورپرافغانستان میں امن کا قیام یقینی بنانے اوراستحکام کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔  اس موقع پر سوزان رائس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش  کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔