- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
پیزا کھانے کے انداز میں پوشیدہ آپ کی شخصیت کے راز
اٹلانٹا: دنیا بھر مقبول غذا پیزا نہ صرف بھوک مٹاتا ہے بلکہ اسے کھانے کا انداز آ پکی شخصیت کے پوشیدہ کئی پہلوؤں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ایموری یونیورسٹی میں انسانی رویوں اور جسمانی زبان ( باڈی لینگوج) کے ماہر پیٹی ووڈ کہتی ہیں کہ پیزا کھانے کا عمل بغیر سوچے سمجھے نہیں ہوتا اور اس کے کھانے کے انداز سے اس مرد وزن کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پیزا کھانے کے عمل کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے ۔
کرسٹ ( خمیری روٹی) کھانا
جو لوگ پیزا کا خمیری روٹی والا حصہ (کرسٹ) کھاتے ہیں وہ کئی لحاظ سے غیر معمولی ہوتے ہیں۔ پیٹی ووڈ کے مطابق ایسے افراد اپنے حلقے میں بہت اثرورسوخ رکھتے ہیں اور کسی بھی محفل میں ایک اہم مقام حاصل کر لیتے ہیں۔
پیزا سلائس لپیٹ کر کھانا
پیزا کے ٹکڑے کو لپیٹ (فولڈ) کر کھانے والے افراد کسی بھی کام کرنے سے نہیں گھبراتے خواہ اس میں ان کے نام پر حرف ہی کیوں نہ آجائے۔ ایسے لوگ اپنے وقت کو بہت قیمتی تصور کرتے ہیں اور وقت ضائع نہیں کرتے۔
پیزا سلائس کو چھوٹے حصے سے کھانا
کچھ لوگ پیزا سلائس کو نوکیلے حصے سے کھاتے ہیں اور اپنے ہاتھ سے کھاتے ہیں۔ ایسے لوگ دسترخوان پر ذیادہ تکلفات نہیں دکھاتے اور عملی زندگی میں ایسے لوگ نتائج پر توجہ دیتے ہیں۔
چھری اور کانٹے سے پیزا کھانا
چھری اور کانٹے سے پیزا کھانے والے افراد عملی زندگی میں پرسکون، مستحکم ہوتے ہیں اور تمام کام قواعد و ضوابط سے کرنے پر خوش ہوتے ہیں۔ پیٹی ووڈ کے مطابق ایسے لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور بہت دوست بناتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔