کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 31 اگست 2015
حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی۔ فوٹو: فائل

حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ناردرن بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس پر کارروائی کی جس کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج محکمہ انسداد دہشت گردی علی رضا کے مطابق دونوں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شیرخان گروپ کے مقامی کمانڈرتھے جنہوں نے 12 سے زائد پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا جب کہ ہلاک دہشت گرد ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ اورظفرکے سرکی قیمت 5 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔