کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نجی یونیورسٹی کے باہر کریکر حملہ، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 31 اگست 2015
یونیورسٹی میں فائرنگ کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا،
فوٹو:ایکسپریس نیوز

یونیورسٹی میں فائرنگ کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کیا، فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: پہلوان گوٹھ کے قریب حبیب یونیورسٹی کے باہر کریکر حملے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ کےقریب حبیب یونیورسٹی میں شدید فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے  بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور یونیورسٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا، یونیورسٹی میں فائرنگ اور دھماکوں کی متضاد اطلاعات پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس رینجرز نے یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا جس کےبعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق یونیورسٹی پر کریکر حملہ ہوا جو یونیورسٹی کے باہر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم یونیورسٹی میں کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا۔

دوسری جانب ترجمان حبیب یونیورسٹی نے جامعہ میں فائرنگ کے کسی واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ یونیورسٹی کےباہر ہوئی جب کہ شام کے اوقات میں یونیورسٹی میں کوئی کلاسز نہیں ہوتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔