بھارتی ریاست منی پور میں پرتشدد فسادات میں 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015
فسادات ریاست منی پور میں داخلے سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد شروع ہوئے، پولیس،
فوٹو : فائل

فسادات ریاست منی پور میں داخلے سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد شروع ہوئے، پولیس، فوٹو : فائل

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5  ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی جب کہ پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست منی پور میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست  کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو نذرآتش کردیا جب کہ پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنےکے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔

پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ تین سالوں میں اسی متنازع بل کی وجہ سے  شدید فسادات دیکھنے میں آئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔