کراچی کے اسکول میں 16 سالہ لڑکے نے لڑکی کو مار کر خود کشی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015

 کراچی: پٹیل پاڑہ میں واقع نجی اسکول میں زیر تعلیم لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ لڑکے نے اسمبلی کے دوران اپنے ساتھ زیر تعلیم لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد اسی پستول سے خود کو بھی گولی مارلی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد ان کی لاشیں والدین کے سپرد کردی گئیں۔

خودکشی سے قبل لڑکی کی جانب سے لکھا جانے والا مبینہ خط

خودکشی سے قبل لڑکے کی جانب سے لکھا جانے والا مبینہ خط

ایس پی جمشید ٹاؤن پولیس اسٹیشن اخترفاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول اور اس کی گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں، مقتولین کی شناخت نمروز اور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔
 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔