اقوام متحدہ نے شام میں 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015
سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویرتاریخی عمارت اوراس کے ستونوں کی قطارکی تباہی بھی باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویرتاریخی عمارت اوراس کے ستونوں کی قطارکی تباہی بھی باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

دمشق: اقوام متحدہ نے شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے 2 ہزار سال قدیم تاریخی عبادت گاہ کی تباہی کی تصدیق کردی۔ 

اقوام متحدہ کے تحقیق کے ادارے یونیٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں پیلمائر کے کھنڈرات میں واقع تاریخی عبادت گاہ تباہ ہوچکی ہے جس کی سیٹیلائٹ تصویرلی گئی ہے جس میں پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع ایک اہم ترین تاریخی عبادت گاہ کی مکمل تباہی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ عمارت اور اس کے پاس واقع ستونوں کی قطار کی تباہی بھی سیٹیلائٹ تصویر میں باآسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین عبادت گاہ کو دھماکا کر کے تباہ کردیا تھا تاہم شام میں آثار قدیمہ اور نوادرات کے محکمے کے سربراہ نے 2 ہزار سال قدیم بل نامی اہم ترین عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ادارے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دی جانے والے ان کھنڈرات میں واقع بل نامی اس قدیم عبادت گاہ کی کم از کم جزوی تباہی کی خبریں عینی شاہدین اور مقامی افراد کی جانب سے اتوار کو ملی تھیں تاہم اس وقت بھی یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ 2 ہزارسال قدیم عبادت گاہ کو کس حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔