رینجرز نے کراچی ٹول پلازہ پر اسکیننگ اور سرویلنس سسٹم نصب کردیا

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015
سسٹم کی مدد سے شہرمیں اسلحہ اور منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی، ترجمان رینجرز. فوٹو:فائل

سسٹم کی مدد سے شہرمیں اسلحہ اور منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی، ترجمان رینجرز. فوٹو:فائل

 کراچی: کراچی میں اسلحہ اور منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے رینجرز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسکیننگ اورسرویلینس سسٹم لگا دیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ٹول پلازہ پر اسکیننگ وہیکل سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کی مدد سے ہر قسم کے ٹرک اور کنٹینر کو اسکین کیا جاسکے گی جس سے شہرمیں اسلحہ اور منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی جب کہ سرویلنس سسٹم ٹائرزمیں چھپی چیزوں کو بھی اسکین کرسکتاہے۔

رینجرز کے افسر کرنل کلیم نے اسکیننگ سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ٹرک نما اسکیننگ وہیکل ہے جسے 4 افراد آپریٹ کرتے ہیں، اسکیننگ وہیکل کی لمبائی 4 میٹرہے، ابتدامیں 3 اسیکننگ وہیکل کوچین سےبرآمد کیا گیا ہے جس کی مدد سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی نگرانی  اور ہتھیاروں اورغیرقانونی اشیاکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔