بھارت نے سری لنکا کے خلاف11 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015
سری لنکا کی پوری ٹیم 386 رنز کے تعاقب میں 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کی پوری ٹیم 386 رنز کے تعاقب میں 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

کولمبو: بھارت نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 117 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بھارت 11 سال بعد سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

کولمبو کے سنہیلز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 312 اور دوسری میں 274 رنز بنائے جب کہ میزبان سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 201 اور دوسری میں پوری ٹیم 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں روی چندرن ایشونت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، ایشانت شرما نے 3، اومیش یادیو نے 2 اور امت مشرا نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ سری لنکن بلے باز محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور صرف کپتان انجیلو میتھیوز ہی سب سے زیادہ 110 رنز بنا سکے۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے بھارتی بلے باز چیتسور پجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ روی چندرن ایشونت کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔