عمران فاروق قتل کیس؛ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 1 ستمبر 2015
حکومت پاکستان اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کو تفتیش کے لئے زیرحراست دو ملزمان تک رسائی دے چکی ہے فوٹو: فائل

حکومت پاکستان اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کو تفتیش کے لئے زیرحراست دو ملزمان تک رسائی دے چکی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم گرفتار ملزم سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی زیرحراست ملزمان سے تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم کے ارکان میں ڈیوڈ جوناتھن، اسٹیورٹ مائیکل اور ڈینئیل ہوشن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر ایف آئی اے کی زیرحراست ملزم سے تفتیش کرے گی جب کہ اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم کو دو ملزمان تک رسائی دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔