سونم کپوراورہریتھک روشن بڑی اسکرین پرایک ساتھ جلوہ گرہونے کے خواہشمند

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015
اداکارہ ہریتھک روشن کے بڑے اسٹار ہونے کے باعث ان کے ساتھ کام کر نے میں ڈر محسوس کرتی تھیں:فوٹو فائل

اداکارہ ہریتھک روشن کے بڑے اسٹار ہونے کے باعث ان کے ساتھ کام کر نے میں ڈر محسوس کرتی تھیں:فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور اداکارہ سونم کپور نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنا کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

ممبئی میں بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کی میوزک ویڈیو کی لانچنگ کی تقریب میں شرکت کے دوران ہریتھک روشن نے کہا کہ سونم کپورکی مسکراہٹ سیٹ کو چار چاند لگادیتی ہے اورماحول خوب اچھا ہو جاتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں سونم کپور کے ہمراہ کسی قلم میں کام کرنا چاہیے اوراگر انہیں اچھی کہانی کے ساتھ اس کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔

سونم کپورکا کہنا تھا کہ ہریتھک روشن بالی وڈ کا بڑا نام ہیں اس لئے وہ ان کے ساتھ کام کرنے سے کتراتی تھیں کیونکہ انہیں خوف رہتا تھا کہ ہریتھک کے سامنے ان کا کام بڑی اسکرین پر ماند ہوجائے گا لیکن اب ایسا کچھ نہیں اور وہ بھی ان کے ساتھ کام کر نے کی خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ سونم کپور اور ہریتکھ روشن ایک ساتھ موبائل فون کے کمرشل میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔