چمن میں حساس اداروں کی کارروائی؛ اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015
سیکیورٹی اداروں نے خودکش جیکٹس، راکٹ اور آئی ای ڈیز فیکٹری سے برآمد کرلیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ فوٹو:فائل

سیکیورٹی اداروں نے خودکش جیکٹس، راکٹ اور آئی ای ڈیز فیکٹری سے برآمد کرلیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ فوٹو:فائل

چمن: فرینٹئیرکور (ایف سی ) اور حساس اداروں نے چمن میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑلی تاہم گوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی نے چمن کے علاقے رحمان پور میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوان اسلحہ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے خودکش جیکٹس، راکٹ اور آئی ای ڈیز فیکٹری سے برآمد کرلیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔