پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دیں گے، نواز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015

باغ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو 2 برس ہورہے ہیں اوراس کے نتیجے میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی جب کہ شہری بھی آپریشن سے خوش ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q9.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/LOC-firing.jpg

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے، امن کی خواہش ہماری طاقت ہے لیکن پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کوئی ملک پاکستان کو میلی نظرسے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا، لائن آف کنٹرول پر بلاجواز فائرنگ کا شکار صرف معصوم کشمیری ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری بھی ہے، ہم اس اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والے بےگناہوں کو کبھی نہیں بھول سکتے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھارہے ہیں اور اٹھائیں گے، پاکستان اشتعال انگیزی سے اقوام عالم کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q12.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/zarb-azb.jpg

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے یہ ملک دہشت گردوں، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لئے نہیں بلکہ ترقی کرنے کے لئے بنا ہے، ہمیں کئی اندرونی اوربیرونی مسائل کا سامنا ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود پاک فوج اور عوام نے دہشت گردوں کو ہر قیمت پر ختم کرنے تہیہ کررکھا ہے، دہشت گردی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کریں گے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے جارہے ہیں، فتنہ پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی ہورہی ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q22.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/karachi-operation-2.jpg

کراچی میں امن و امان کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہرمحاذ پر اپنی ذمہ داری کو پورا کیا اور اپنا کردار ادا کیا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو 2 برس ہورہے ہیں، كراچی میں جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالنے سے گبھرائے نہیں ہیں، شہر كراچی كے حالات بہتر ہو گئے، ٹارگٹ كلنگ عملاً ختم ہو چكی ہے جب کہ كراچی كے لوگ اس آپریشن سے بہت خوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔