وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015
برطانوی حکام نے معاملہ کو بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی، فوٹو:فائل

برطانوی حکام نے معاملہ کو بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی، فوٹو:فائل

لندن: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں پائے جانے والے بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کے حوالے کیے۔

برطانوی وزیر داخلہ اور خارجہ نے چوہدری نثار علی کو معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کےموقع پر معاملہ باقاعدہ طور پر ان کے سامنے رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔