جھلی نما پتلی جلد کے مرض میں مبتلا سب سے زیادہ دیر تک زندہ رہنے والی خاتون

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
بیماری کے سبب ڈاکٹروں نے خاتون کو پیدائش کے وقت انہیں چند روز کا مہمان قرار دیا تھا۔

بیماری کے سبب ڈاکٹروں نے خاتون کو پیدائش کے وقت انہیں چند روز کا مہمان قرار دیا تھا۔

آرکنساس: امریکا کی خاتون ایک انوکھے مرض میں مبتلا ہیں جن کی جلد عام انسانوں کے مقابلے میں 7 گنا زائد رفتار سے بڑھتی ہے لیکن عام جلد سے 10 گنا پتلی ہے جس کے باعث ان کی  لد کی نچلی تہہ ظاہر ہوجاتی ہے جو انتہائی گلابی رنگت کی حامل ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/Skin1.jpg

23 سالہ خاتون اسٹیفنی کے بال، پلکیں اور بھنویں اب نہیں اگتیں اوروہ اپنے سر کو وگ سے ڈھانپتی ہیں کیونکہ وہ ایک نایاب موروثی بیماری میں مبتلا ہیں جسے ہرکولین اچٹائیوسس کہتے ہیں اس بیماری کے سبب ڈاکٹروں نے ان کی پیدائش کے وقت انہیں چند روز کا مہمان قرار دیا تھا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ دنیا میں اس مرض میں مبتلا پہلی خاتون ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا ہے اور خوش قسمتی سے اس مرض کے ساتھ سب سے طویل عرصے تک زندہ رہنے والی خاتون ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/Skin.jpg

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی جلد بہت حساس اور کچی ہے اور وہ بہت جلد جراثیم کی شکار ہوکر بیمار ہوسکتی ہیں ان کی جلد سے اکثر پیپ بہتی رہتی ہے اور حرارت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے یہ خاتون جراثیم سے بچنے کے لیے دنیا کی مہنگی ترین جراثیم کش کریمیں استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے استعمال کے بعد ان کی جلد کھنچ کر پلاسٹک کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔